بنوں، نجی کمپنی کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ، ایک جاں بحق ، 4 زخمی
بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک)بنوں میں نجی کمپنی کی حفاظت پرمامور اہلکار وں پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے گھوارہ بکا خیل میں گیس تلاش کرنے والی کمپنی کی حفاظت کے لیے تعینات سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر نامعلوم عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار جاں بحق جب کہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
Load/Hide Comments


