انگلش کلب اسٹیڈیم میں اسامہ بن لادن کی تصویر پر نیا تنازع

لیڈز:انگلش لیڈز کی ٹیم کو حال ہی میں اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب فٹ بال اسٹیڈیم میں تماشائیوں کرسیوں پر چسپاں کی گئی تصاویر میں القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کی تصویرسامنے آئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ الانڈ روڈ اسٹیڈیم میں پیش آیا۔کہانی کا آغاز اس وقت ہوا جب کلب انتظامیہ نیکرونا وائرس کی وجہ سے کھیل کے میدان میں تماشائیوں کے بجائے ان سے کہا کہ وہ پچیس آسٹریلوی پاؤنڈ ٹکٹ کے بدلے میں خود آنے کے بجائے اسٹڈیم میں ہونے والے فٹ بال مقابلے میں اپنی تصاویر ارسال کریں۔ انہیں علامتی طور پراسٹینڈ پرموجود کرسیوں پر چسپاں کیا جائے گا۔ کسی نے شرارتا اسامہ بن لادن کی تصویر ارسال کی۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر لوگوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔کچھ صارفین نے اس تصویر کو محض ایک مزاح قرار دیا اور کچھ نے اسے فوٹوشاپ کا کمال قرار دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ شکریہ انگلش کلب میں بن لادن کے پہلو میں بیٹھا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں