پاکستان کیخلاف کوئی اقدام نہیں ہوگا، مہاجرین کیلئے مناسب طریقہ اپنایا جائے، افغان قونصل جنرل

پشاور (انتخاب نیوز) پشاور میں افغانستان کے قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ امارت اسلامی نے فتویٰ جاری کیا کہ پاکستان میں حملہ جہاد نہیں۔ قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکرکا کہنا تھاکہ اشرف غنی دور میں (ٹی ٹی پی) کے لوگ افغانستان گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امارت اسلامی نے فتویٰ جاری کیا کہ پاکستان میں حملہ جہاد نہیں جبکہ افغان وزیردفاع نے واضح کیا کہ پاکستان پر حملے جہاد نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ واضح کرنا چاہتے ہیں افغانستان سے پاکستان کے خلاف کوئی اقدام نہیں ہوگا، افغان مہاجرین سے متعلق پاکستان کے فیصلہ پر اعتراض نہیں لیکن افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے مناسب طریقہ کار اپنانا ہوگا۔ افغان قونصل جنرل کا کہناتھاکہ معاملات سمیٹنے کیلئے مہاجرین کو وقت دیا جائے تو بہتر ہوگا، واپس جانے والے افغانوں کیلئے ابتدائی امداد کا بندوبست کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن ہے لوگ اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں، افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا پہلا مرحلہ یقینا سخت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں