موروثی چوروں نے پاکستان کو تباہ کردیا، دوبارہ عوام پر مسلط کرنا بڑا المیہ ہوگا، پی ٹی آئی
کوئٹہ (یو این اے) تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر سابق میر ناظم رحیم کاکڑ نے پنجاب نگران کابینہ کے غیر قانونی مفرور مجرم کی واپسی کی منظوری پر سو بار مذمت کرتے ہیں اور انصاف فراہم کرنے والے عدالت کے دل آزاری والے مفرور مجرم کو واپسی اور ضمانت فراہمی پر افسوس کا اظہار کیا ہے ملک کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار موروثی چوروں نے اس پاکستان کو تباہ کردیا ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ اس مسئلے کو دیکھے اتنا بڑا ظلم اور 25کروڑ عوام کے ساتھ اتنا بڑا فراڈ جو کہ سب میڈیا پر عوام کے سامنے ہیں اب عوام کا نگران حکومتوں اور عدالتی فیصلوں پر جس طرح ایک مفرور پچاس روپے کے اسٹام پیپر پر بھاگے ہوئے چور کو دوبارہ اس ملک اور عوام پر مسلط کرنا یہ ایک بڑا المیہ سے کم نہیں ہے بیان میں تمام اینکرز کی مجرمانہ خاموشی جو کہ لفافوں کی وجہ سے ہیں کی مذمت کی ہے ان تمام کا علاج پاکستان تحریک انصاف کے انقلابی پروگرام میں موجود ہے عمران خان ایک حقیقت اور ایک اچھے سوچ ایک اچھے فکر اور ایک انقلاب کا نام ہے ایک طوفان کا نام ہے چوروں لوٹوں تم بے ضمیروں کہاں تک بھاگوگے بھاگو تمہارے سب کا انجام عوامی عدالت میں ہوگا جو جو اس مجرمانہ فیصلوں میں شریک ہے ان تمام کو جواب دینا ہوگا عمران خان سچ بولنے پر آج جیل میں رکھا گیا ہے کہاں ہے انصاف فراہم کرنے والے یہ تو سب امریکہ اور عالم کفر کے اشاروں پر ناچنے والے ہیں آج یہ اپنے زندگی کے آخر سانسیں لے رہے ہیں بیان میں صوبہ بلوچستان کے تنظیم کو درخواست کی ہے کہ وہ ہرقسم کی نسلی پسند اور ناپسند سے بالاتر ہوکر اور ہر قسم کی غلطیوں سے گریز کریں کیونکہ جہاں غلطی ہوگی وہاں مشکلات پیش آتی ہے او ر غلطیوں کا راستہ تباہی کا راستہ ہے اللہ کریں ہم سب کو عقل نصیب ہوں اور عمران خان کے سطے ساتھی ثابت ہوں۔


