تفتان، پاکستان ہاؤس کے اندر ہی سرکاری سامان فروخت کیے جانے کا انکشاف

کوئٹہ :حکومتی دعوے ہوا میں اُڑ گئے،تفتان پاکستان ہا ؤس میں سہولیات کا فقدان تو پہلے سے تھا سر کاری سامان فروخت ہونے لگا۔ذرائع کے مطابق زائرین کو کرایہ پر سامان دینے کیلئے پاکستان ہاؤس کے اندر دکانداری کی جارہی ہے باقاعدہ ٹھکیداروں نے دکا نیں کھولی ہیں زائرین کے مطابق جوسامان پاکستان ہاؤس میں فروخت کیئے جارہے ہیں عمارت کے اندر وہ فروخت کیے جارہے ہیں

زائرین انتہائی غیر محفوظ طریقے سے شب وروز گزار رہے ہیں نہ ہی ماسک فراہم کئے گئے ہیں چٹائی کمبل اور تکیہ بھی پاکستان ہاؤس میں کرایہ پر دیا جارہا ہے صفائی کی صورتحال بھی ناقص ہے

اتنی بڑی تعداد میں زائرین کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گھروں کو جانے کی اجازت لینے کیلئے احجاجی مظاہرہ کرنے کی آڑ میں سینکڑوں زائرین فرار ہو چکے ہیں حکومت زائرین کو ضرورت کے مطابق پینے کا پانی بھی نہیں دے رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں