کوئٹہ میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں، شہری غیر محفوظ رہزنوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور
کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں نامعلوم راہزن اسلحہ کے زور پر نجی ٹی وی چینل کے کیمر ہ مین سے موٹر سائیکل ، موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین عبدالوحید اپنے گھر واقع موسی کالونی سے دفتر جارہا تھا کہ راستے میں دو نامعلوم مسلح راہزانوں نے اسلحہ کے زور پر اس سے موٹر سائیکل موبائل فون اور ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے سریاب پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔
Load/Hide Comments


