پی ڈی ایم اے کی خالی آسامیاں تیسری مرتبہ مشتہر، اُمیدواروں کے لاکھوں روپے ڈوب گئے

کوئٹہ؛ محکمہ پی ڈی ایم اے میں تعیناتیوں کیلئے پہلے سے مشتہر آسامیوں پر ہونے والے ٹیسٹ منسوخ،آسامیاں تیسری مرتبہ پھر مشتہر کردی گئی۔غریب امیدواروں کے لاکھوں روپے ڈوب گئے،آسامیوں پر دوبارہ کیئریئرٹیسٹنگ سروس پاکستان کے ذریعے تعیناتیاں ہوں گی۔امیدواروں کے مطابق پی ڈی ایم اے میں آسامیوں کی مشتہر اور منسوخ ہونا معمول بن گیا،غریب امیدواروں سے ہزاروں روپے فیس کی مد میں جمع کرانے کے بعد آسامیاں منسوخ کردی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس مشتہرآسامیاں 21-06-2019ء کودوبارہ مشتہر کرکے ان پر ہونے والی ٹیسٹ وانٹرویو کومنسوخ کیاگیا تھا جس کے بعد آسامیاں دوبارہ مشتہر کی گئی اور گزشتہ روز انہیں دوبارہ منسوخ کرکے ایک بار پھر دوبارہ تعیناتیوں کیلئے مشتہر کی گئی ہے تعیناتیوں پر اس سے قبل سی ٹی ایس پی کے ذریعے امیدواروں سے درخواستیں جمع کرانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے جاچکے ہیں جبکہ ایک مرتبہ پھر انہی امیدواروں سے دوبارہ فیس لئے جائیں گے۔امیدواروں کے مطابق محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے آسامیاں مشتہر کرکے فیسیں وصول کرکے درخواستوں کو ردی کی ٹوکری میں ڈال کر دوبارہ مشتہرکی جاتی ہے جس سے امیدواروں کو ناصرف شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے بلکہ ان کا وقت بھی ضائع ہورہاہے۔امیدواروں نے موقف اختیار کیاکہ وہ قطاروں میں لگ کر درخواستیں اور فیس جمع کراتے ہیں مگر محکمہ پی ڈی ایمم اے کی جانب سے دوبارہ آسامیوں کی تشہیر اور پھر درخواستوں کی وصولی سے امیدوار ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے ہیں لہٰذاء حکومت غریب امیدواروں سے درخواستوں کے بدلے وصول کی جانے والی رقم میں کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے محکمے کو پہلے سے مشتہر آسامیوں کے ہونے والے ٹیسٹ وانٹرویو کا پابند بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں