مبارک قاضی کی شاعری مداحوں کے دلوں کو ہمیشہ زندہ رکھے گی، پسنی میں تقریب سے مقررین کا خطاب
پسنی (آئی این پی) شاعر مبارک قاضی کی یاد میں ازم آزمان کے زیر اہتمام مبارک قاضی کے زندگی ،شاعری اور ازم سے متعلق ایک پر وقار پروگرام منعقد ھوا ازم آزمان زیر اہتمام تقریب تین حصوں پر مشتمل تھا پہلے حصے میں مبارک قاضی کے زندگی اور ازم شاعری پر منیر مومن، ڈاکٹر سلیم کرد ندیم اکرم ،،زبیر مختار، چندن ساچ،مرادبخش مہر گلاب غالب، ساجد نور، الف میم داد کہد علی ،عزیز پیر بخش و دیگر نے روشنی ڈالی اور مبارک قاضی کی شخصیت کے مختلف پہلو?ں کو اجاگر کیا مقررین نے کہا کہ مبارک قاضی کی ادبی خدمات کو کسی بھی طرح فراموش نہیں کیا جاسکتا ان کا کہنا تھا کہ مبارک قاضی اپنے فن میں یکتا تھے، ان کی کوئی نظیر نہیں ملتی جبکہ ازم آزمان پسنی کے صدر میر کمبر کلمتی نے مبارک قاضی کو خراج عقیدت اور ا±سکے ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا مبارک قاضی کی ادبی خدمات سمیت ان کی شاعری مداحوں کے دلوں میں ان کو ہمیشہ زندہ رکھے گی انہوں نے مبارک قاضی کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ھم ایک بلند پایہ شاعر اور ادیب سے محروم ہوگیا بلوچی ادب میں مبارک قاضی کے خلا کو پر نہیں کیا جاسکتا ھے جںک دوسرے حصے میں مشاعرہ اور تین حصے میں ساز زیمل کا پروگرام منعقد ھواکیا عوامی حلقوں نے پسنی کے ادبی تنظیم ازم آزمان کے صدر میرکمبر کلمتی کی سربراہی میں ازم آزمان ٹیم کی ہمراہ بلوچی زبان کے نامور بلوچ شاعر و ادیب مبارک قاضی کی یاد میں پسنی میں پروقار تقریب انعقاد کو سہراہا پسنی کے ادبی تنظیم ازم آزمان پسنی کے سرگرم ایک تنظیم ہے جو ہروقت ادبی تقریبات میں کرادر ادا کرتی آرہی ہے جو قابل ستائش ھےجو میر کمبر کلمتی کی سربراہی میں دن بہ دن ازم آزمان عوامی پزیرائی حاصل کرکے نمایاں ہوتا جارہا ہے۔


