بنگلا دیش میں اپوزیشن لیڈر مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو گرفتار کرلیا
ڈھاکہ (این این آئی) بنگلا دیشی پولیس نے اپوزیشن جماعت بی این پی سے تعلق رکھنے والے مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ یہ گرفتاری دارالحکومت ڈھاکہ میں پرتشدد جھڑپوں کے ایک دن بعد عمل میں آئی ہے۔ بنگلا دیش کی پولیس نے ملک گیر ہڑتال شروع ہوتے ہی ملک کی مرکزی اپوزیشن جماعت کے ایک رہنما مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو گرفتار کر لیا۔ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کمشنر حبیب الرحمان نے کہا کہ عالمگیر کو تفتیشی کارروائی کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔کمشنر حبیب الرحمان نے اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ عالمگیر سے ہفتے کے روز ہونے والے تشدد کے ان واقعات کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی، جس میں ایک پولیس افسر اور مظاہرہ کرنے والا ایک شخص ہلاک ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments


