شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو آگ لگا دی

گوجرانوالہ (صباح نیوز) گوجرانوالہ کے رہائشی شخص نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق واقعہ بہلول چک میں 2 روز قبل پیش آیا تھا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ خاتون تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتا ل میں زیر علاج ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے پہلے شوہر سے طلاق لے کر 7 ماہ قبل ملزم نصیر سے شادی کی تھی، جس کے بعد سے خاتون کا نصیر کی پہلی بیوی سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے پٹرول چھڑک کر دوسری بیوی کو آگ لگائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں