مہلت ختم ہونے پر قانونی غیر ملکیوں کیخلاف بڑے آپریشن کا آغاز ہو گا، سرفراز بگٹی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے 2 نومبر سے غیر قانونی غیر ملکیوں کیخلاف بڑے آپریشن کااعلان کردیا۔یہ آپریشن طویل اور مرحلہ وار ہو گا۔تفصیلات کے مطابق سرفراز بگٹی نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ رضاکارانہ طور پر اپنے ملکوں کو واپس جانے والے خاندانوں کو ہم سراہتے ہیں،2 نومبر سے ان غیر قانونی غیر ملکیوں کیخلاف بڑے آپریشن کا آغاز ہو گا۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جس نے اتنے بڑے پیمانے پر مہاجرین کو اتنے لمبے عرصے تک مہمان نوازی کی،افغان مہاجرین اب بھی ہمارے پلان اے کا حصہ نہیں ہے،پاکستان سے وہ وہ لوگ بے دخل ہوں گے جن کے پاس کوئی قانونی دستاویز نہیں ہے،وہ لوگ اپنے اپنے ممالک کو ڈی پورٹ ہوں گے اور ان کو ہولڈنگ سینٹرز میں بھجوایا جائے گا 2 نومبر سے ان افراد کو پہلے ہولڈنگ سنٹر بھجوایا جائے گا۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے مزید کہا ہے کہ دو تین دنوں تک ہولڈنگ سنٹرز میں ان لوگوں کو رکھا جائے گا جہاں انہیں کھانا اور رہائش میڈیکل کی سہولت دی جائے گی،اس کے بعد انہیں ہماری مرضی کے بارڈر سے ڈی پورٹ کریں گے،ان افراد کو چمن ،نوشکی ،طورخم یا کس بارڈر سے ڈی پورٹ کرنا ہے یہ ریاست کی مرضی سے ہو گا،ہم نے دیکھنا ہے اپنی سہولت، سیکیورٹی اور اس کے مطابق انہیں ڈی پورٹ کا فیصلہ کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں