کوئٹہ میں سیکڑوں افغان مہاجرین کو گرفتار کرکے حاجی کیمپ منتقل کردیا گیا، رجسٹریشن شروع

کوئٹہ (یو این اے) کوئٹہ میں بھی سینکڑوں غیرملکی تارکین وطن گرفتارکرکے حاجی کیمپ منتقل کردیاگیا جہاں نادرا کے ذریعے ان کی رجسٹریشن شروع کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بھی بلوچستان پولیس کا کوئٹہ کے مختلف علاقوں کچلاک ،سملی ،نواں کلی ،ہنہ اوڑک، خروٹ آباد،غوث آباد، بائی پاس ودیگر میں کریک ڈا?ن ،سینکڑوں غیرملکی تارکین وطن گرفتارکرکے حاجی کیمپ منتقل کردیاگیا جہاں پر ان کی نادرا کے ذریعے رجسٹریشن شروع کردیاگیاہے گرفتار افراد میں ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں گھروں سے گرفتارکرکے حاجی کیمپ منتقل کردیا۔محکمہ داخلہ کے مطابق گرفتار افراد کو آج افغانستان روانہ کردیاجائےگا مہاجرین میں چھوٹے بڑے ،خواتین ،بچے ،بوڑھے اور جوان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں