لسبیلہ میں 9 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو عدالت نے سزائے موت سنا دی
حب (نمائندہ انتخاب) لسبیلہ لیاری 9 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کیس میں ملزم پر جرم ثابت ہونے پر اینٹی ریپ کورٹ سے سزائے موت کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج اینٹی ریپ کورٹ و ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حب کی عدالت میں زیر سماعت مقدمہ نمبر 06/2022بجرم زیر دفعہ 376ت پ پولیس تھانہ لیاری لسبیلہ جس میں ملزم رب نواز پر 9سالہ بچی سے زیادتی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم صادر کرتے ہوئے 2لاکھ روپے جرمانہ اور5لاکھ روپے متاثرہ بچی کو بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم سنایا گیامقدمے کی پیروی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر لسبیلہ بمقام حب ا±لفت حسین جبکہ مقدمے کے تفتیشی آفیسر پولیس ایس آئی خیر محمد شاہوک تھے۔
Load/Hide Comments


