اتر پردیش کی جامع مسجد کے مرکزی دروازے پر جئے شری رام کا نعرہ لکھ دیا
لکھنو (اے پی پی) بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک گروہ نے جامع مسجد کے مرکزی دروازے اور دیواروں پر”جئے شری رام“ کا نعرہ لکھ دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گروہ نے ریاست کے شہر باغپت کے کوتوالی علاقے میں واقع گاوں سرور پور کلاں کی جامع مسجد کے صدر دروازے سمیت دیوروں پر کئی جگہ ہندو نعرہ لکھ دیا۔ جمعہ کی صبح جب مسلمانوں مسجد میں نماز پڑھنے کیلئے پہنچے تو وہاں جئے شری رام لکھا ہوا دیکھا۔ مسلمانوں نے اس شرانگیزی کی اطلاع پولیس کی دی جس نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ نعرہ صاف کیااور نامعلوم افراد کے مقدمہ درج کر لیا۔
Load/Hide Comments


