اسرائیل کو نہ روکا گیا توعالمی نظام پر اعتماد نہیں رہے گا۔ طیب اردوغان

ن انقرہ(صباح نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے رابطہ ختم کر دیا ہے۔ترکیہ میڈیا کے مطابق رجب طیب اردوغان نے ہفتے کو کہا کہ نیتن یاہو سے ہم بات نہیں کریں گے۔ ان سے بات چیت خارج از امکان ہے۔ ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو تشدد کے بنیادی ذمہ دار ہیں اور وہ اپنے عوام کی حمایت سے محروم ہو چکے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ ایک قدم پیچھے رہیں اور یہ سب روک دیں۔قازقستان سے واپسی کی پرواز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے طیب اردگان نے کہا کہ ایرانی صدر اس مہنے کے آخر میں ریاض میں مسلمان ممالک کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ ان کے ایرانی ہم منصب صدر ابراہم رئیسی غزہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے نومبر کے آخر میں ترکیہ کا دورہ کریں گے براڈکاسٹر ہیبرٹرک اور دیگر کی رپورٹ کے مطابق قازقستان سے واپسی کی پرواز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے طیب اردگان نے کہا کہ عالمی نظام پر اعتماد نہیں رہے گا۔ اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا اور اسے اس کے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ نہ ٹھہرایا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) جنگ بندی پر زور دے گی اوراس مہینے کے آخر میں ہونے والے ریاض اجلاس میں وہ اس قدم کے پیرامیٹرز سے متعلق بات کرے گی۔ طیب اردگان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے حماس اسرائیل جنگ اور غزہ کی صورتحال پر منصفانہ موقف نہیں اپنایا اس کے نتیجے میں خطے میں اعتماد کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ طیب اردگان نے جمعہ کو قازقستان سے واپسی کی پرواز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کی طرف سے اسرائیل کے لیے دکھائی جانے والی حمایت ہولوکاسٹ پر ان کے قرضوں کی وجہ سے پیدا ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں