پاکستان میں پہلی مرتبہ پرائیویٹ اسکول ٹیچرز انتخابات میں ڈیوٹی دیں گے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی تاریخ میں عام انتخابات میں پہلی مرتبہ پرائیویٹ ٹیچرز پر الیکشن پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران نے پرائیویٹ سکولوں سے ڈیوٹی سے متعلق تفصیلات مانگ لیں ، پرائیوٹ سکولوں کے اساتذہ بھی عام انتحابات میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران پرائیوٹ سکولوں سے اساتذہ کا مکمل ڈیٹا منگوا لیا۔ پرائیوٹ سکولوں کی انتظامیہ نے آن لائن فارم فل کرنا شروع کردیئے ہیں۔
Load/Hide Comments


