محکمہ صحت کی جانب سے کانگو کے پھیلاﺅاور بچاﺅ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر جاری کردی گئیں

کوئٹہ (آن لائن)کانگو بخار کے حالیہ پھیلا¶ اور خطرات کی روشنی میں، اس بیماری کی منتقلی کو روکنے کے لیے ہر ایک کو آگاہ کرنا اور اقدامات کرنا بہت ضروری ہے عوام الناس سے التماس ہے کہ وہ کانگو بخار کے روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔ کانگو بخار ایک خطر ناک قسم کے وائرس سے پھیلتا ہے جو چیچڑیوں میں پایا جاتا ہے۔ جسے مقامی زبان میں چچڑ بھی کہتے ہیں۔ جب یہ چیچڑی کسی مویشی یا انسان کو کاٹ لے تو پھر یہ وائرس متحرک ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ وائرس متاثرہ شخص یا جانور کے خون اور رطوبت کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔ عام طور پر یہ مرض ان علاقوں میں پایا جاتا ہے جہاں بڑی تعداد میں مویشی پالے جاتے ہیں۔ اگر احتیاط نہ برتی جائے تو یہ بیماری مال مویشی کا کاروبار کرنے والوں سے قصابوں سے اور زبح خانوں سے بھی پھیل سکتا ہے۔یہ وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان کو خون کی منتقلی کے دوران، تھوک سے، جسمانی ملاپ سے، کانگو بخار سے متاثرہ شخص کی دیکھ بھال کے دوران اور متاثرہ شخص کے جنازے کے غسل، کفن دفن میں بے احتیاطی سے متاثر کر سکتا ہے۔یہ وائرس مریض کے خون، تھوک اور فضلات میں پایا جاتا ہے اور کسی سے ربط یا ملاپ ہونے کی صورت میں یہ بیماری منتقل ہو سکتی ہے۔اس کی علامات میں اچانک تیز بخار، کمر درد، گردن میں درد اور کھچا¶ جسم پر سرخ رنگ کے دھبے۔ متلی، قے، گلے کی سوزشِ، مسوڑوں، ناک اور اندرونی اعضائ سے خون کا اخراج شامل ہیں۔عوام الناس کےلیے احتیاطی تدابیر و ہدایات درج ذیل ہیں۔ ہلکے رنگ کا پوری آستین والا لباس پہنیں تاکہ ان پر چیچڑ کی موجودگی کو دیکھا جا سکے۔ اپنے اور جلد میں چیچڑی کی موجودگی کو باقاعدگی سے چیک کریں اور محفوظ طریقے سے ہٹا دیں۔جانور کو چیک کرتے وقت دستانے استعمال کریں یا چیچڑی بھگاو لوشن لگائیں۔ کانگو بخار سے متاثرہ افراد کے ساتھ قریبی جسمانی رابطے سے گریز کریں۔ بیمار لوگوں کی دیکھ بھال کرتے وقت دستانے، چہرے پر ماسک اور حفاظتی سامان پہنیں۔ کانگو سے متاثرہ مریض کی دیکھ بھال کرنے یا ملنے کے بعد باقاعدگی سے صابن سے ہاتھ دھوئیں. مریض کا بچا ہوا کھانا تلف کر دیں- متاثرہ میت کے جسمانی رطوبتوں سے احتیاط کرتے ہوئے تدفین کے محفوظ طریقے اپنائیں اور میت کو چھوتے وقت مناسب حفاظتی لباس(پی پی ای) کا استعمال کریں۔ جانوروں کو ذبح کرتے اور گ¶شت بناتے وقت دستانوں کا استعمال کریں۔ گلہ بان اپنے جانوروں میں چیچڑیوں سے نجات پانے کے لیے چیچڑی مار ادویات اور اسپرے کا استعمال یقینی بنائیں۔ گوشت دھوتے ہوئے دستانوں کا استعمال کریں اور گوشت کو اچھی طرح پکا لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں