اینٹی نارکوٹکس کی گوادر میں کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لی
گوادر (آن لائن) اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے گوادر میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار منشیا ت برآمد کر کے قبضے میں لے لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز این ایف کے عملے نے کاروائی کرتے ہوئے چرس 1740کلو گرام ، آئس 28کلو گرام اور مارفین 20کلو گرام برآمد کر کے قبضے میں لی قبضے میں لی جانے والی منشیات مجموعی طور 1788کلو گرام ہیں برآمد ہونے والی منشیات افغانستان کی تیار کر دہ ہے جس پر وہاں کی مہر ثبت ہے منشیا ت کو ایک جھونپٹری سے سے جبکہ باقی منشیا ت کو پہاڑوں میں واقع سرنگ سے برآمد کیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی منشیات کو بیرون ملک سملگر کیا جانا تھا ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


