ہیلتھ مانیٹرنگ اینڈ ایمرجنسی رسپانس یونٹ سول اسپتال کوئٹہ میں ماحولیاتی اور طبی نمونے اکٹھے کرنے لگی

کوئٹہ(آن لائن) ہیلتھ مانیٹرنگ اینڈ ایمرجنسی رسپانس یونٹ کی ٹیم نے سول ہسپتال کوئٹہ کے میل ، فیمیل میڈیسن وارڈ اور میڈیکل آی سی یو میں ماحولیاتی نمونے اکٹھے کر رہے ہیں،ٹیم نے مریضوں کے بیڈز کے باتھ روم ، طبی آلات ، اسٹاف روم سے ماحولیاتی نمونے اکٹھے کیے، ماحولیاتی نمونے کو ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری میں لے جایا جائے گا نمونوں کی رپورٹ سے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو وائرس میں مبتلا ہونے کی وجوہات اور وائرس کی پہچان ہوگی ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے اس طرح کی ناگہانی صورتحال سے محفوظ رہنے کی ایس او پیز پر مزید سختی سے عمل کیا جاسکے سول ہسپتال میں رش اور غیر ضروری افراد کی آمدو رفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں