جائیداد کی تفصیلات لیک کرنے پر فرح گوگی کا نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اور پولیس سربراہان کو لیگل نوٹس

اسلام آباد (انتخاب نیوز) فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے جائیداد کی تفصیلات لیک کرنے کے معاملے پر چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی پنجاب اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔ لیگل نوٹس کے مطابق فرحت شہزادی کے خلاف جاری انکوائری کی دستاویزات لیک کی گئیں، مسلم لیگ ن کے رہنما عطاءتارڑ کے پاس تمام دستاویزات کیسے پہنچیں؟ لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں اور تمام جائیدادیں ریٹرنز میں ڈیکلیئر ہیں، فرحت شہزادی کاروباری خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کا سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عطاءتارڑ کا فون ریکارڈ دیکھا جائے کہ ان کو یہ دستاویزات کس نے فراہم کیں۔ فرحت شہزادی کے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دستاویزات لیک کرنے والے تمام افراد کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں