جموں و کشمیر میں ہولناک حادثہ ،بس کھائی میں جاگری ، 30 افرادجاں بحق

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)جموں و کشمیر کے ڈوڈہ علاقے میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب مسافروں سے بھری بس اچانک گہری کھائی میں جاگری اور پھر کہرام مچ گیا۔ جموں کشتواڑ قومی شاہراہ پر بدھ کے روز ایک بس کے دریائے چناب کی گہری کھائی میں گرجانے سے کم از کم 38 افراد کی موت اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس میں 50 افراد سوار تھے۔ فی الحال زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا جا رہا ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ 52 سیٹوں والی بس میں 50 مسافر بیٹھے تھے۔ مسافروں سے بھری یہ بس بدھ کے روز جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں دریائے چناب کی 300 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ جبکہ کچھ مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ کچھ مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو اسسر کے پرائمری ہیلتھ کیئر (پی ایچ سی) سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر موجود ہیں اور حادثے کی وجوہات کی جانچ کر رہے ہیں۔ ایک اور اہلکار نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے اس حادثہ پر غم کا اظہار کیا اور ٹویٹر پر لکھا کہ ڈوڈہ کے اسسر میں ایک المناک بس حادثے میں لوگوں کی اموات سے گہرا دکھ پہنچا ہے۔ سوگوار خاندانوں کے تئیں میری تعزیت اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے۔ ڈویژنل کمشنر اور ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متاثرین کو سبھی ضروری مدد فراہم کریں۔حکام نے بتایا کہ بس کا رجسٹریشن نمبر JK02CN-6555 ہے۔ یہ بس بٹوٹ – کشتواڑ قومی شاہراہ پر ترنگل ۔ اسر کے قریب سڑک سے پھسل کر 300 فٹ نیچے کھائی میں گر گئی۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور کچھ لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں