مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی گرفتاری روکنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں درج مقدمات میں مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف کی گرفتاری روکنے کے حکم میں جنوری 2024 تک توسیع کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق وزیر مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمات کی درخواستوں پر سماعت کی۔تفتیشی افسر نے کہا کہ جاوید لطیف کے خلاف تھانہ گرین ٹائون لاہور کے مقدمے میں چالان جمع کرایا جا چکا ہے۔پشاور میں مریم اورنگزیب کے خلاف درج مقدمے کے مدعی نے عدالت میں پیش ہو کر مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا بیان دے دیا۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ پشاور میں مریم اورنگزیب کے خلاف درج مقدمہ ایف آئی اے کو منتقل ہو چکا ہے۔ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے متعلقہ مقدمے کی انکوائری کو بند کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواستوں پر سماعت جنوری 2024 تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں