خضدار کسٹم نے مختلف کارروائیوں میں 19 کروڑ مالیت کی غیر ملکی سامان سے لوڈ 2 گاڑیاں قبضے میں لے لیں
کوئٹہ (آن لائن)خضدار کسٹمز کے عملے نے کھرکھیڑا سوراب اور حب کے علاقوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران 19 کروڑ مالیت کا غیر ملکی سامان سے لوڈ 12 گاڑیاں قبضے میں لے لیں جن میں 3 ٹرک، 9 مزدے شامل ہیں گاڑیوں میں سولر پلیٹ چھالیہ، غیر ملکی سگریٹ سمگل کی جارہی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن اور کلیکٹر خضدار سلیم میمن کی ہدایت پر ایڈیشنل کلیکٹر ساجد بلوچ، ڈپٹی کلیکٹر رانا عمر ارشد نے دیگر عملے اور انٹیلی جنس بیورو، پولیس کے تعاون سے کھر کھیڑا سوراب اور حب میں چھالیہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہویئے چھالیہ، غیر ملکی سگریٹ اور 763پلیٹوں سے لوڈ 12 گاڑیاں قبضے میں لے لیں یہ سامان بلوچستان کے راستے اندرون ملک سمگل کیا جارہا تھا کسٹمز ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی حالیہ انسداد سمگلنگ مہم کو ممبر کسٹم آپریشن میڈم زیبا حئی اظہر مانیٹرکررہی ہے غیر ملکی سامان کے علاوہ سگریٹ اور چھالیہ سمگلنگ کے خلاف بھی تواتر کے ساتھ کارروائیاں کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز پکڑے جانے والے سامان اور گاڑیوں کی مالیت تقریبا 19 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔


