3 روز میں اسرائیل کی 60 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا
غزہ(صباح نیوز)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے 3 روز میں اسرائیل کی 60 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ان سے اموات کی تعداد واضح نہیں ہوئی۔حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے مطابق3 روز میں اسرائیل کی 60 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ادھر حزب اللہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جس سے اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔حزب اللہ نے سرحدی علاقے میں واقع اسرائیلی ٹھکانوں پر راکٹ حملوں کی ویڈیو بھی جاری کی جس میں راکٹ حملوں سے ہونے والی تباہی دکھائی گئی ہے۔
Load/Hide Comments