نوشکی کے چینی ڈیلرز کے نام پر اسمال انڈسٹریز کے حکام نے اسمگلرز کو پرمٹ جاری کردیے

نوشکی (نامہ نگار) نوشکی سے چینی کی 3200 بوریاں بیرون ملک محکمہ اسمال انڈسٹریز کی ملی بھگت سے اسمگل کی جارہی تھی، اسمال انڈسٹریز کی جانب سے نوشکی کے دکانداروں کے نام پر غیر متعلقہ افراد کو ہزاروں بوری چینی کے پرمٹ غیرقانونی طریقے سے جاری کیے گئے تھے۔ انجمن تاجران نوشکی کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ نوشکی کے چینی ڈیلرز کے نام پر اسمال انڈسٹریز کے حکام نے اسمگلرز کو پرمٹ جاری کیے ہیں جس سے مذکورہ ڈیلرز لاعلم ہیں، ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب اللہ موسیٰ خیل اور ایس ایس پی نوشکی کی ہدایت پر نوشکی پولیس اور لیویز نے الگ الگ کارروائیوں میں شاہراہ سے چینی کے چار ٹرک تحویل میں لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں