کراچی،کالعدم تنظیم کے 4 مشتبہ افرادگرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سندھ نے کراچی کے تھانے سائٹ اے کی حددو میں کارروائی کر کے 4 کالعدم تنظیم کے مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 2 نائن ایم ایم اور 2 ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پاکستان بازار میں مولانا رحیم اللّٰہ کو قتل کیا، جبکہ اقبال مارکیٹ میں محمد شمیم کو قتل کیا۔سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم امین قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں 9 سال جیل کاٹ چکا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ نواز قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں 18 ماہ جیل کاٹ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں