اسلام آباد ہائی کورٹ، بشری بی بی کی گرفتاری سے روکنے کی درخواست واپس لینے پر خارج

اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے کیسز کی تفصیلات اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست واپس لے لی جس پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔ بشری بی بی کی کیسز کی تفصیلات اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی۔ بشری بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ کے معاون وکیل غلام مرتضی ملک عدالت میں پیش ہوئے اور بشری بی بی کی جانب سے درخواست واپس لیتے ہوئے بتایا کہ مجھے درخواست واپس لینے کی ہدایات ہیں۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں