یوکرین کے انٹیلی جنس چیف کی اہلیہ ماریانابڈنوا کو زہر دینے کی تصدیق
کیف (این این آئی)یوکرینی فوج نے کہا ہے کہ ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کی اہلیہ کو زہر دے دیا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین ملٹری انٹیلی جنس کے ترجمان نے کہا کہ ان کے انٹیلی جنس چیف کی اہلیہ ماریانا بڈانووا کو دھاتوں کے ذریعے زہر دیا گیا، جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


