سرفراز بگٹی ہمیں دعوت طعام نہیں اپنے پیاروں کی واپسی چاہیے، لواحقین بلوچ لاپتا افراد
اسلام آباد (انتخاب نیوز) نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے بلوچ لاپتا افراد کے لواحقین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں ہیومن رائٹس ممبر ایمان زینب مزاری بھی شریک تھیں۔ ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی کی جانب سے لاپتا افراد کے لواحقین کو دعوت طعام کی پیشکش کی گئی جس پر لاپتہ افراد کے لواحقین نے پاکستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی دعوت طعام میں شرکت سے انکار کردیا۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ہمیں دعوتیں نہیں بلکہ اپنے پیاروں کی واپسی چاہیے۔
Load/Hide Comments


