دکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

دکی (آن لائن)راغہ روڈ پر سپین مسجد کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ایس ایچ او محمد شریف موسی خیل کے مطابق فائرنگ سے جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت عطا اللہ ولد ملوک خان قوم مری ساکن جنگل دکی کے نام سے ہوگئی ہے۔واقع رشتے کے تنازعے پر پرانی دشمنی کی بنیاد پر پیش آیا ہے۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں