بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو پرعلیمہ خان کا ردعمل سامنے آگیا

سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اپنی بھابھی بشریٰ بی بی اور وکیل لطیف کھوسہ کی مبینہ لیک ٹیلیفونک گفتگو پر ردعمل کا اظہارکیا ہے۔گزشتہ روز عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی مبینہ ا?ڈیو سامنے آئی تھی جس میں دونوں چیئرمین پی ٹی ا?ئی کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔آڈیو میں بشریٰ بی بی کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’وہاں پر ہمارا مسئلہ پڑ گیا تھا کیونکہ ان کی بہنیں بھی ساتھ تھیں بلکہ ہماری تو اچھی خاصی ہو گئی تھی‘۔ جس پر لطیف کھوسہ کہتے ہیں ’اچھا اچھا اچھا‘۔اس حوالے سے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان کی شرم حیا ختم ہوچکی اب یہ گھروں تک پہنچ چکے ہیں، امریکی صدر نکسن کو لوگوں کی نجی گفتگو ریکارڈ کرنے پر ہی نکالا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی سے اختلاف ہو یا نہ ہو، چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور سب ان کیلئے کھڑے ہیں۔ علیمہ خان نے اختلاف کی تصدیق یا تردید سے انکار کیا اور کہا کہ پہلے چادر اور چار دیواری کی خلاف ورزی کی گئی، اب خواتین کو چار دیواری سے باہر لایا جائے گا پھر تماشا بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ اگر گھر کی خواتین پر باتیں ہوں گی تو کل ہم کسی اور خاتون کی آڈیو سن رہے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں