پیپلز پارٹی یوم تاسیس کے سلسلہ میں کوئٹہ جلسہ عام کی کامیابی کا کریڈٹ نواب ثناء اللہ خان زہری اور پارٹی قیادت کو جاتاہے میر کلیم اللہ زہری
پیپلز پارٹی کے سیاسی و قبائلی راہنماء میر کلیم الللہ زہری نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں پیپلز پارٹی کے 56وان یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقد کئے گئے جلسہ عام کی شاندار کامیابی پر نواب ثناء اللہ خان زہری اور پارٹی قیادت کو اپنے اورقبیلہ کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ جلسہ کی کامیابی کا کریڈٹ سالار جہالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری اور پارٹی قیادت کو جاتا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں یوم تاسیس کے انعقاد اور کامیابی سے بلوچ و پشتون عوام کو حوصلہ قوت اور طاقت ملی ہے اس سے قبل سر سردار نواب ثناء اللہ خان زہری نے مسلم لیگ کو بلوچستان میں بڑے پیمانے پر پزیرائی دی تھی لیکن نواز شریف اور ان کے ٹولہ نے ان کے ساتھ وعدہ وفا نہیں کیا اور اب پیپلز پارٹی اس کی سربراہی اور قیادت میں بلوچستان کی تاریخ کی سب سے بڑی عوامی پارٹی بن چکی ہے بیان میں کہاگیاہے کہ نواب ثناء اللہ خان زہری وہ واحد سیاسی و عوامی راہنماء ہیں جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کی حقوق کی پاسداری کی ہے بلوچستان کے تمام مکاتب فکر گواہ ہیں کہ وزارت اعلی کے دوران نواب ثناء اللہ زہری نے بلوچستان کے عوام وکلاء اساتزہ ۔ پیرامیڈیکس اور ڈاکٹرز کے ساتھ بھر پور تعاون کرکے ملازم طبقہ کے حقوق کی بحالی میں اپنی گرانقدر خدمات پیش کی جس کا اعتراف آج وکلاء کررہے ہیں بیان میں کہا گیاہے کہ نواب ثناء اللہ خان زہری جیسے ترقی پسند سردار بلوچستان میں کوئی دوسرا نہیں انہوں نے اپنے دور حکومت میں کئی ترقیاتی کام کروائی اس کی ماضی اور حال سرخرو ہیں جن کی گواہی آج عوام کی جم غفیر اپنی موجودگی سے ان کے شانہ بشانہ کھڑے دے رہی ہیں بیان میں کہا گیاہے کہ جلسہ عام کی کامیابی سے بعض قوم پرست اور دیگر جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر پیپلز پارٹی اور نواب ثناء اللہ خان زہری کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے اپنی ناکامی اور عوام میں گرتے ہوئے اپنی مورال کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں جلسہ کی کامیابی اور عوامی سمندر اس بات کی گواہ ہیں کہ اب بلوچستان میں پیپلز پارٹی کا راج ہوگا جس سے کچھ منفی قوتیں پریشان ہیں اور انہیں اپنا مستقبل آلودہ نظر آرہاہ


