کوئٹہ، موٹر سائیکل چوری میں ملوث شخص کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں، ایف آئی اے ترجمان

کوئٹہ(یو این اے )فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )ترجمان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی اس خبر جس میں سٹی پولیس نے موٹر سائیکل چور کو پکڑا جو ایف آئی اے کا ملازم بتایا جا رہا کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والا شرجیل صدیق کو ایف آئی اے سے کئی عرصہ قبل غیر حاضری کرنے پر ملازمت سے فارغ کر دیا تھا۔جو منشیات بھی استعمال کرتا تھا اس کا ایف آئی اے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ ایف آئی اے کا ملازم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں