مستونگ،جعلی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء میں ملوث مقامی کرداروں کیخلاف کارووائی کا مطالبہ
مستونگ (نمائندہ خصوصی)بلوچستان میں جعلی اور غیرمقامی افراد کے لوکل اور ڈومسائل سرٹیفکیٹس اور وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹہ کے پوسٹوں پر ڈاکہ زنی اور بلوچستانیوں کے حقوق کے ساتھ کھلواڑ یہ آج سے نہیں بلکہ دہائیوں سے یہ سلسلہ جاری ہے جس میں ہمارے مقامی سودا گر بھی ملوث ہے۔بیروکریٹس اور ہماریچند مقامی سوداگر چند ٹکوں کی خاطر غیر بلوچستانیوں کو لوکل و ڈومسائل بنانے میں ملوث رہے ہیں اور غیر بلوچستانیوں کو لوکل ڈومیسائل بنا کر دیتے رہے ہیں۔جس کی بدولت ان عناصر نے وفاق میں بلوچستان کے ہزاروں پوسٹ جن میں اعلی سرکاری پوسٹ شامل ہے پر بھرتی ہوئے اور بلوچستان کے لاکھوں اعلی تعلیم یافتہ نوجوان سڑکوں پر بیروزگاری کی چکی میں پستے ہوئے گھوم رہے ہیں۔اور یہ جعلی لوکل و ڈومیسائل والے غیر بلوچستانی عناصر وفاق میں بلوچستان کے کوٹے کے ہزاروں پوسٹ پر براجماں ہوکر مزے لوٹ رہے ہیں۔۔بلوچستان کے اعلی تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لے کر در در کی ٹوکر کھا رہے ہیں۔بے روزگاری سے تنگ آکر اکثر اوقات یہ اعلی تعلیم یافتہ نوجوان گھر بار کا خرچہ سنبھالنے کیلئے غلط راستوں پر چل پڑتے ہیں۔ جس کا زمہ دار صرف وہ بیوروکریسی نہیں جنہوں نے یہ گھناؤنا کام سرانجام دیا بلکہ اس میں مقامی اہلکار اور سیاسی لوگ بھی برابر کے شریک رہیہیں۔۔جعلی اور غیرتصدیق شدہ لوکل و ڈومیسائل پر وفاقی محکموں میں بلوچستان کوٹہ پر بھرتی کی بات ہے تو اندازہ اس سے با آسانی لگایا جاسکتاہے کہ صرف ضلع مستونگ سے 400 سو اہلکار جن میں اعلی آفیسران بھی ہے جعلی و غیرتصدیق شدہ لوکل و ڈومیسائل پر بھرتی ہوئے ہیں اگر ایک ضلع میں سے تعداد سینکڑوں میں ہے تو بلوچستان کے دیگر اضلاع سے کتنے لوگ بھرتی ہوئے ہیں؟ یقینا یہ تعداد ہزاروں میں ہیں۔جنہوں نے بلوچستان کے مقامی لوگوں کی حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔بلوچستان کوٹہ پر بھرتی ہونے والوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے 400 سو غیرتصدیق شدہ اہلکاروں کے لوکل و ڈومیسائل سرٹیفکیٹس منسوخ کرکے ایک تاریخ رقم کردی انکی اس اہم اقدام کو بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حلقوں میں سراہا جارہاہیں۔یہاں پر ایک اور اہم سوال یہ کہ کیا بلوچستان کے دوسرے ڈپٹی کمشنرز و اعلی حکام کی زمہ داری نہیں بنتی کہ وہ اس طرح کی کاروائی کرتے ہوئے چان بین شروع کرکے ان حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف اپنا فرض نبھائیں۔ بلوچستان کے حقوق پر ڈاکہ زنی کرنے والے عناصر جو بھی ہیں چائیں وہ بیوروکریٹس ہو یا مقامی اہلکار یا سیاستدان انکے خلاف سخت سے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ان پنڈتوں کو منظر عام پر لاکر سخت سزا دے کر نشان عبرت بنایاجائے اور بلوچستان کے کوٹہ پر جعلی لوکل و ڈومیسائل پر بھرتے ہونے والوں کا سخت محاسبہ کرتے ہوئے انکو نوکروں سے بھرطرف کرتے ہوئے سزا دے کر تنخواہوں اور مراعات کی مد میں لیئے گئے ساری رقم واپس لے لی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرسکے


