طعنے دینے سے کسی کا سیاسی قد نہیں بڑھتا،جامعات کے فنڈز کو 5سوملین سے 17سو ملین تک بڑھا یا ہے،ظہور بلیدی

کوئٹہ:صو بائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ طعنے دینے سے کسی کا سیاسی قد نہیں بڑھتا حکومت بلوچستان نے جامعات کے فنڈز کو 5سوملین سے 17سو ملین تک بڑھا یا ہے اگر میری کارکردگی بری ہوتی تو شاید ایک سیاسی جماعت کو میرے خلاف 2018کے انتخابات میں الیکشن لڑنے کیلئے امیدوارمل جاتا گزشتہ سال لاء کالج کی عمارت اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے کیمپس کی منظوری دی ہے وفاق نے تربت یونیورسٹی کیلئے دوسرے فیزکے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے تربت یونیورسٹی کے دوسرے فیز ترقی کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دی جبکہ حکومت بلوچستان نے اسے پچھلے سال 0.150بلین روپے دیا تھا جو میرے سابقہ دور حکومت 2012 میں قائم ہوا تھاانہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ہم نے مالی سال 2020-21 کے فیڈرل PSDP میں اس کی منظوری کے لئے کوششیں کیں اور ہماری صوبائی حکومت نے یونیورسٹیوں کے فنڈز کو 500 ملین سے بڑھا کر 1700 ملین روپے کردیا میں نے گذشتہ سال 2/2 میں لا ء کالج کی عمارت اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے کیمپس کی منظوری دی ہے انہوں نے کہا کہ طعنے دینے سے آپ اپنی سیاسی قد نہیں بڑھا سکتے، 2013 کے الیکشن سب کو یاد ہیں میر اسد اللہ بلوچ نے پنجگور میں تربت یونیورسٹی کا کیمپس، لا کالج، ایگرکلچر ریسرچ سنٹر،50 بستروں کا ہسپتال اور پنجگور ماڈل سٹی کی بنیاد رکھی انہوں نے کہا کہ اگر ان کی کارکردگی بری ہوتی تو نیشنل پارٹی کو انکے خلاف 2018 کے انتخابات میں الیکشن لڑنے کے لیے کوئی امیدوار مل جاتا،انکے خلاف 14 امیدوار الیکشن لڑ رہے تھے لیکن ایک نے بھی نیشنل پارٹی کا ٹکٹ نہیں لیا باقی مجھے وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے چیمپئن کی دعویدار جماعت نے اٹھارویں ترمیم کے جذبے کے برخلاف کام کرتے ہوئے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ سائنسز کے ایکٹ کو منظور کرا یا جس میں ملازمین کی ملازمت داؤ پر لگا دی اوراختیارات گورنر سیکرٹریٹ کو سونپ دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں