حب پولیس نے مسافر کوچ سے بڑی مقدار میں غیر ملکی اسمگل شدہ اشیا پکڑ لیں

حب (نمائندہ انتخاب) حب سٹی پولیس کا کوچ پر چھاپہ بڑی تعداد مقدار میں اسمگل شدہ نان کسٹم ڈیوٹی سامان برآمد کوئی گرفتاری نہ ہوسکی مال اور کوچ کسٹم کے حوالے کردیا گیا برآمد شدہ غیر ملکی مال پر پولیس اہلکاروں نے مال غنیمت سمجھ کر خوب ہاتھ صاف کئے اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے آنے والی ایک مال بردار کوچ پر حب سٹی پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کر کے کوچ میں لوڈ غیر ملکی نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ چھالیہ ،پان پراگ ،سفینہ اور سگریٹ بڑی تعداد میں برآمد کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا ذرائع بتاتے ہیں کہ کوچ سے برآمد غیر ملکی مال کو مال غنیمت سمجھ کر پولیس اہلکاروں نے خوب ہاتھ صاف کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں