”جبری گمشدگیوں، فیک انکاﺅنٹرز، انسانی حقوق کی پامالیوں“ پر آل پارٹیز کانفرنس اتوار کو ہوگی، وی بی ایم پی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وی بی ایم پی 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے کوئٹہ پریس کلب میں ایک بجے ”بلوچستان میں جبری گمشدگیوں، فیک انکاﺅنٹرز اور انسانی حقوق کی پامالیوں“ پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرے گی نصراللہ بلوچ نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں، طلباءتنظیموں، انسانی حقوق کے اداروں اور وکلاءو صحافی برادری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے دعوت دے دی گئی ہے جن میں بلوچستان نشنل پارٹی، نشنل پارٹی، نشنل عوامی پارٹی، نشنل ڈیموکریٹک موومنٹ، بلوچ یکجہتی کمیٹی، پشتوانخواہ نشنل عوامی پارٹی، جماعت اسلامی، ہیومن رائٹس کمیش آف پاکستان، بلوچ وومن فورم، بی ایس او، بی ایس او (پجار) ، بساک، بے یو جے، بلوچ وطن پارٹی، بلوچستان ہائی کورٹ بار، کوئٹہ بار، ہزراہ سیاسی کارکنان، اور بلوچستان بار کونسل سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگوں شامل ہے نصراللہ بلوچ نے اپیل کی کہ بلوچستان کے سیاسی پارٹیاں، طلباءتنظیمیں اور وکلاءو صحافی برادری سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگ آل پارٹیز کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے، جبری گمشدگیوں، فیک انکاونٹرز اور بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے روک تھام کا مطالبہ کرے۔


