پسنی میں 15 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی

گوادر (آن لائن)پسنی میں نوجوان نے خود کو پھانسی دیکر خود کشی کرلی،اس سے قبل نوجوان کے خاندان میں تین دیگر افراد نے بھی خودکشی کی ہے ،مذکورہ خاندان سے یہ خودکشی کرنے کا چوتھا واقعہ ہے اس سلسلے میں پسنی سٹی پولیس کے مطابق پسنی کے وارڈ نمبر1 ببرشور میں ایک پندرہ سالہ نوجوان خیربخش ولد پنجشمبے نے خود کو پھانسی دیکر خودکشی کرلی ہے پولیس کے مطابق نوجوان کے رشتہ دار کے گھر میں شادی کی تقریب تھی اور لوگ شادی کی تقریب میں مصروف تھے نوجوان نے خالی کمرے میں جاکر خود لٹکایا تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے علاقائی ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ اس سے قبل بھی اسی لڑکے کے خاندان میں تین افراد جو اس کے کزن تھے انہوں نے بھی خودکشی ہے خودکشی کرنے والوں میں صالح پشمبے،گوہر بخش ولد عبدی اور مقصود ولد محمد شامل ہیں مقصود نے گزشتہ سال 2022 میں خود کو پھانای دیکر خود کشی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں