کھاد کی بوری 5 ہزار 200 روپے میں فروخت ہونے لگی

لاہور (صباح نیوز)پنجاب بھر میں 3 ہزار 750 روپے کی کھاد کی بوری 5 ہزار 200 روپے میں فروخت ہونے لگی ۔اس حوالے سے کسانوں نے کہا کہ ڈیلر اور ذخیرہ اندوز مصنوعی قلت کا جواز بنا کر کھاد کو بلیک میں فروخت کر رہے ہیں۔ نگران وزیرِ صنعت و تجارت گوہر اعجاز نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کھاد بنانے والی فیکٹریوں کو ہدایت کر دی کہ پیداوار اور سپلائی میں کمی نہ آنے دیں۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت نے درآمدی کھاد کے آرڈرز بھی کر دیئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں