ایم ڈی سیندک پراجیکٹ کو عہدے سے ہٹانا نگران وزیراعظم کی حماقت ہے، علی جان نوتیزئی
دالبندین (این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی کونسلر سابق چیئرمین بلدیہ دالبندین میر علی جان نوتیزئی نے کہا ہے کہ موجودہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ضلع چاغی کے مشہور پاک چائنا سیندک پراجیکٹ کے ایم ڈی حاجی رازق سنجرانی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر سخت ترین حماقت کی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ایک متنازعہ شخض نے ایک بین الاقوامی پراجیکٹ میں مداخلت کرکے متنازعہ وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے نہ صرف ضلع چاغی بلکہ پاکستان کی سالمیت کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم ضلع چاغی کے قبائل ایسے شخص کو متنبہ کرتے ہیں کہ اپنا اس غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے فورا حاجی رازق جان سنجرانی کو ایم ڈی بحال کیا جائے وگرنہ ہم ضلع چاغی کے قبائل شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے انوار الحق کاکڑ نے چیرمین سینٹ حاجی صادق سنجرانی سے اپنے سیاسی اختلافات کے بناءپہ یہ غیر قانونی قدم اٹھایا جس سے نہ صرف چاغی بلکہ بلوچستان بھر کے حق پرست لوگوں کو اس سے اختلاف ہے کیونکہ سب کوبخوبی اس چیزکا علم ہے کہ کس نےاس کاکڑ کے کان برے ہیں کہ جی آپ سب سے پہلے اگر انکوکمزور کرنا چاہتے ہیں تو ان کے گھر سے انتقامی شروع کریں جیسا کہ یہ عمل مخالفین نے خود بھی آزمایا ہے یہ آج کی بات نہیں کہ ایم ڈی حاجی رازق سنجرانی کو نکالنے کی بات ہو انتقامی کاروئی انہی لوگوں کاشیوا رہا ھے جو کاکڑ کواپنا قریبی دوست مانتے ہیں یہ انتقامی انکا اپناوطیرہ رہا ہے جسکی مثال چاغی کے مختلف مقامی ملازمین کے ساتھ انتقامی کاروئی سب کو یاد ہوگا آج کل کے مانے جانے اتحادی جو مل کر پلان ترتیب دے رہے ہیں کہ کس طرح اور کہاں سے انہیں انتقامی کاروئی کرکے انہیں کمزورکرنا ہے اب یہاں مخالفین کے اس قدر خوشی اور اپنے قریبی دوست کے کان بھرنے کی بات سے انکے منفی سوچ ظاہر ہورہا ہے کہ وہ علاقے کے ایک آفیسر ان سے برداشت نہ ہورہا لیکن یہ مخالفین کی بھول ہے ایسے انتقامی کاروئی سے خان پینل کی محبت عوام کی دل سے نہیں نکال سکتی انشاءاللہ تعالی مخالفین کو آنے والے الیکشن میں چاغی کے باشعور عوام مسترد کردے گے انہوں نے کہا چالیس سالوں سے چاغی عوام کے حقوق ہڑپ کرنے والوں کو عوام پہچان کرچکے ہیں وہ عوام کو مزید دھوکے نہیں دے سکتے۔


