بجلی کا ٹاور گرنے سے مکران کےمختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل

کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان کے مطابق جمعرات کی شام شدید طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث تمپ اور تربت کے درمیان 132KVکاایک ٹاور گرگیاہے جس کی وجہ سے تربت، ہوشاب،پنجگور، گوادر،پسنی،اورماڑہ اور گوادرانڈسٹریل گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ تاہم ایران سے آنے والی بجلی سے مند اور تمپ گرڈاسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی جاری ہے۔کیسکوترجمان کے مطابق مذکورہ متاثرہ 132kv ٹاورپر مرمتی اوربجلی بحالی کاکام جمعہ کے روزہنگامی بنیادوں پر شروع کردیاجائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں