نگران وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرام انویسٹی گیشن ایجنسی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) نگران وفاقی کابینہ نے سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے نیشنل سائبرکرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے قیام کی منظوری دے دی۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ ایجنسی کے قیام سے شہریوں کے لیے سائبر اسپیس کو محفوظ بنایا جاسکے گا، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اب نئی ایجنسی کو ذمہ داری سونپے گا۔ ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ ملک میں سائبر کرائم کے واقعات بڑھ رہے ہیں، ٹیلی کام ٹریبونل بنایا جائےگا جس میں خاص علم رکھنے والے شامل ہوں گے، ٹیلی کام سیکٹر کے کیس اب لمبے عرصے تک التوا کا شکار نہیں رہیں گے۔
Load/Hide Comments


