پاکستان میں ریاستی ادارے بحران کا شکار، عدلیہ دباﺅ میں ہے، افراسیاب خٹک
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنما افراسیاب خٹک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان میں ریاستی ادارے بحران کا شکار، ریاستی ناکامی کی گواہی دے رہے ہیں، پارلیمان کا وجود اور عدم وجود برابر ہے، عدلیہ دباﺅ میں آکر ادھر ادھر لڑھک رہی ہے، انتظامیہ کے نام پر ایک سلیکٹڈ رجیم براجمان ہے، اور عوام اقتصادی بحران، بے اختیاری اور بے انصافی میں رل رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


