ماما قدیربھارت میں ہوتے تو انھیں عمر قید ہو جاتی، بالاچ نے مزدوروں کے قتل سمیت 11 حملوں کا اعتراف کیا تھا، جان اچکزئی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے نگراں وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی نے اپنے ایک ٹویٹ (ایکس) میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ماماقدیربھارت میں ہوتے تو انھیں عمر قید ہو جاتی۔ تاہم ماما قدیر آزادانہ طور پر پاکستان کی تقسیم اور ایک "آزاد” بلوچستان کے قیام کی وکالت کرتے پھرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے بھی بد تر یہ کہ وہ دہشت گردوں کا دفاع اور ان کے حق میں مارچ کر رہے ہیں ۔ حال کا واقعہ جس کی وہ حمایت کرنا چاہتے ہیں وہ بالاچ بلوچ کا ہے، بالاچ ایک دہشت گرد ہے ، جس نے ریاست کو 11 بار نشانہ بنایا اور تربت میں پنجابی مزدوروں کے قتل میں ملوث تھا۔ پھر بھی ماما قدیر جن کے تانے بانے دہلی سے ہے، لاہور اور اسلام آباد کے اشرافیہ کے لاڈلے ہیں۔ اوہ، اور وہ اب بھی پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کے فقدان کے بارے میں شکایت کرنے کی جرات رکھتے ہیں-
Load/Hide Comments


