مستونگ میں ہولناک ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق، 3افراد زخمی

مستونگ (صباح نیوز) مستونگ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراھ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں ٹوڈی کار اور گاڑی میں تصادم کے باعث ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زرائع کے مطابق فرچونر گاڑی میں ڈی آئی جی پولیس کی فیملی سوار تھی، جس کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا ہے،زخمیوں اور جان بحق افراد کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں