جسٹس سردار طارق مسعود نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (صباح نیوز) سینئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔جسٹس اعجازالاحسن نے جسٹس سردار طارق سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں سپریم کورٹ کے ججز،اٹارنی جنرل آف پاکستان اور وکلا نے شرکت کی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ موسم سرما کی تعطیلات پر بیرون ملک روانہ ہو گئے
Load/Hide Comments


