مولانا فضل الرحمن سے افغان عبوری سفیر کی ملاقات، افغانستان دورے کی دعوت
اسلام آباد (انتخاب نیوز) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے افغان عبوری سفیر سردار احمد جان شکیب نے ملاقات کی اور انہیں افغانستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ افغان عبوری سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغان حکومت کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں پاک افغان تعلقات سمیت خطے کی صورت حال پر گفتگو کی گئی، جبکہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات خطے میں امن کی ضمانت ہیں۔
Load/Hide Comments


