ٹافی کینڈی اور کنفیکشنری کی در آمد پر کسٹم ٹیکس میں اضافہ

لاہور( این این آئی)حکومت نے ٹافی، کینڈی اور کنفیکشنری آئٹمز کی درآمد پر کسٹم ویلیو میں اضافہ کردیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ، تائیوان، انڈونیشیا، ویت نام، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، ترکی، یورپ اور امریکہ سے درآمد ہونے والی اشیا ءپر ٹیکس بڑھایاگیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں اشیا ءکی قیمتوں میں اضافے پیش نظر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ایک اجلاس طلب کیا گیا جس میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شریک تھے۔اسٹیک ہولڈرز نے عالمی منڈی رجحان کے مطابق کسٹمز کی قیمتوں کا ازسرنو تعین کرنے کی درخواست کی، 90دن کے کلیئرنس ڈیٹا کو حاصل کرکے اس کی جانچپڑتال کی گئی ہے اور کینڈیز، ٹافیاں اور کنفیکشنری اشیا کے درآمدی ڈیٹا کا اسی مدت کے لیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ڈیٹا سے موازنہ کیا گیا۔تجزیہ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ2021-22 سے 2022-23 تک پاکستان میں درآمد کی جانے والی کینڈیز، ٹافیوں اور کنفیکشنری اشیا کی کل درآمدی قیمت 3.84 ملین امریکی ڈالر سے کم ہو کر2.02 ملین امریکی ڈالر یعنی 90 فیصد کم ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں