پنجگور، پی ٹی سی ایل کی ناقص نیٹ سروس سے صارفین عاجز آگئے
پنجگور (نامہ نگار)پنجگور تسپ ایکسچینج سے منسلک علاقوں میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس درہم برہم رات دس بجے کے بعد اگلے دن صبح دس بجے تک نیٹ سروسں کا منقطع ہونا معمول بن گیا ہے صارفین کے مطابق پنجگور میں پی ٹی سی ایل صارفین کو سہولت فراہم کرنے کی بجا? لوٹ مار کررہی ہے اس سلسلے میں انہوں نیپی ٹی اے سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں پی ٹی سی ایل کی من مانیوں کا نوٹس لیا جائے اور رات کے وقت تسپ ایکسچینج کے علاقے میں نیٹ سروس کی معطلی کا نوٹس لیا جائے اور صارفین کو 24 گھنٹے سہولت فراہم کی جائے
Load/Hide Comments