ایران سے آنے والے زائرین کو دوسرے صوبوں کو منتقل کیا جائے،تاجران

کوئٹہ:مرکزی انجمن تاجران بلوچستان(رجسٹرڈ) کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے آنے والے زائرین کو فوری طور پر دوسرے صوبوں میں منتقل کیا جائے اگر کورنا وائرس بلوچستان میں پھیلا تو اس کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیر داخلہ ہونگے اگر زائرین کو اپنے اپنے صوبوں میں ایک ہفتے کے اندر نہیں بھیجا گیا تو صوبے بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی ا ور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا اور مظاہرہ ہوگا ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر سید تاج آغا،حضرت علی اچکزئی،یاسین مینگل،حاجی ظفر گلستان،شراف ا لدین اچکزئی،حاجی نقیب کاکڑ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کورنا وائرس کا ایک کیس کوئٹہ میں رپورٹ ہوا ہے حکام بالا سے چیخ چیخ کر اپیل کررہے ہیں کہ ایران سے آنے والے زائرین جن کا تعلق بلوچستان سے نہیں ہے انہیں بارڈر پار کرتے ہی اپنے صوبوں کو بھیجا جائے کیونکہ زائرین ایران میں کورنا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر علاقوں سے ہوکر آرہے ہیں اور ان کو بلوچستان میں رکھنے سے وائرس کسی نہ کسی طرح بلوچستان میں پھیل سکتا ہے بلوچستان کی عوام پہلے ہی پینے کے صاف پانی،بجلی،گیس جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں بیشترعلاقوں میں ہسپتال کا نام ونشان نہیں ہے وہاں دیگر سہولیات تو درکنار سردرد کی گولی تک میسر نہیں ہے تو ایسے صوبے میں ہزاروں مشتبہ افراد کو رکھنا آبیل مجھے مار کے مترادف ہے ا ور ان افراد کی نگرانی پر مامور بلوچستان کے سینکڑوں افراد جن میں ڈاکٹر ٹیکنیشنز،ڈسپنسرز کررہے ہیں ان کے پاس کورنا وائرس سے بچنے کے مکمل اسباب نہیں ہیں ان حالات میں ایک بار پھر بلوچستان کی عوام کو قربانی کابکرابنا یا جارہا ہے دیگر صوبے زائرین کو لینے کو تیار نہیں اگر خدا نخواستہ صوبے میں کیس سامنے آتے رہیں تو سندھ اور پنجاب والے بلوچستان کی عوام کیلئے اپنے سرحدیں بند کردیں گے یعنی بلوچستان کی عوام سندھ،پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے بلوچستان کے تعلیمی ادارے جو یکم مارچ کو کھلنے تھے بلا جواز اب تک بند ہیں جبکہ دوسری جانب ملک کے دیگر تعلیمی ادارے کھلے ہیں پی ایس ایل کے میچز بھی ہورہے ہیں ہمارے تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے ہمارے شکوک وشبہات میں اضافہ ہورہاہے بلوچستان جو پہلے ہی ایٹمی دھماکوں کے منفی اثرات سے نکل نہیں پا یااب دوسرے صوبوں کے کورنا وارئرس سے متاثرہ افراد کو یہاں رکھ کر کیا پیغا م دیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں